لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹر کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کے بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے ڈائریکٹر کرکٹ وکرم سولنکی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کین کا اتنی انجری سے ہار جانا افسوسناک ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ بہت جلد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ولیمسن اب مزید تشخیص کیلئے نیوزی لینڈ جائیں گے۔