بیجنگ (شِنہوا)چین کے شین ڑو۔15 کے 4 ماہ قبل خلائی سفر شروع کر نے والے خلابازوں نے اپنی تیسری خلائی چہل قدمی مکمل کر لی۔ چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق تیسری خلائی چہل قدمی خلاباز فی جن لونگ اور ڑانگ لو نے خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز ڈینگ چھنگ منگ کے تعاون سے کی۔ اس جوڑی نے لیبارٹری ماڈیول وینتیان میں محفوظ واپسی سے قبل اپنے تمام طے شدہ کام کی تکمیل کی۔ چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2021 میں شین ڑو۔12 انسان بردار مشن کے بعد سے عملے کے 4 ارکان نے مجموعی طور پر 10 مرتبہ خلائی چہل قدمی کی جس میں اہم ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کی گئی۔ اس دوران خلائی جہاز سے باہر سرگرمیوں کی پیروی منصوبہ بندی کے تحت باقاعدگی سے انجام دی گئی۔ چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتای…
چین، شین ژو۔15 کے خلابازوں کی خلا میں تیسری چہل
Apr 03, 2023