لہا سا (شِنہوا)چین کے جنوب مغرب میں تبت خود اختیار خطے میں واقع چین اور نیپال کے درمیان سب سے بڑی خشک بندرگاہوں میں سے ایک گیرونگ بندرگاہ پر مسافروں کی کلیئرنس بحال ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال 28 دسمبر کو بندرگاہ پر دو طرفہ کارگو ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے بعد 41 کروڑ 30 لاکھ یوآن (تقریبا 6 کروڑ امریکی ڈالرز) کی مالیت کی 9800 ٹن اشیا اس بندرگاہ کے ذریعے چین برآمد کی گئیں جبکہ 1 کروڑ 70 لاکھ یوآن کی مالیت کی 600 ٹن اشیا گیرونگ کے ذریعے چین درآمد کی گئیں۔ شخصی تبادلوں کی بحالی کا مطلب یہ ہے کہ اب گیرونگ بندرگاہ مسافروں اور کارگو سروسز کے لئے مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔