بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے مختلف موضوعات اور بھرپور اثاثہ کے حامل 6 ایسے اداروں کا فہرست میں اندراج کیا ہے یا پھر انہیں قائم کیا جو سرکاری طور پر عجائب گھروں کا درجہ نہیں رکھتے۔ بیجنگ بلدیاتی ثقافتی ورثہ بیورو کے مطابق یہ ادارے مخصوص شعبوں جیسا کہ آرائشی تختیوں ، کھیل ، آواز ، قیمتی پتھر ، ڈیجیٹل فنون لطفیہ ، اخبارات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ بیورو کے مطابق بیجنگ میں ان اداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامات موجود ہیں جہاں میوزیم کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ عوام کے لیے ایسے اداروں کے قیام کا فروغ ، میوزیم کیٹگریز کوتقویت دینا اور دارالحکومت میں چینی روایتی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔
بیجنگ، عجائب گھروں میں اصلاحات اور ترقی کا فروغ
Apr 03, 2023