وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے 2.5 کلومیٹر طویل فٹ پاتھ کا افتتاح کردیا

Apr 03, 2023

اسلام آ باد(وقائع نگار )وفاقی وزیر، وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے  وفاقی سیکرٹری، وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس  افتخار علی شلوانی کے ہمراہ بنی گالہ، اسلام آباد میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے 2.5 کلومیٹر طویل فٹ پاتھ کا افتتاح کیا۔ افتتا حی تقریب کے دوران مولانا عبدالواسع نے منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ عبدالواسع نے کہا کہ یہ منصوبہ وزارت نے علاقے کے پیدل چلنے والوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور حادثات کو کم کرنے کی غرض سے شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے باوجود ہماری حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی بالخصوص معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو کم قیمت مکانات اور رہائش کی فراہمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے کہا کہ فٹ پاتھ سے پیدل چلنے والوں کے لیے آسانی پیداہوگی اور امید ہے کہ اس  سے  علاقے میں  سفر کیساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی زیادہ موثر حفاظت اور رسائی بہتر ہوگی۔ انہوں نے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل پر پی ڈبلیو ڈی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں