بھارت میں بینک لوٹنے کی انوکھی واردات پیش آگئی جس نے سب کو حیران کر ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر کاماریڈی میں ملزم مشین ٹیکنیشن کا روپ دھار کر بینک میں داخل ہوا اور عملے کو بے وقوف بنا کر بھاری رقم لے کر رفو چکر ہوگیا۔ملزم نوٹ گننے کی مشین ٹھیک کرنے کے بہانے بینک میں داخل ہوا۔ اس نے مینجر سے اپنا تعارف بطور مشین ٹیکنیشن کروایا۔عملہ مشین ملزم کے حوالے کر کے اپنے کاموں میں مصروف ہوگیا۔ اس نے مشین چینک کرنے کے لیے عملے سے 50 ہزار روپے طلب کیے اور موقع ملتے ہی فرار ہوگیا۔مینجر نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر بینک کے اندر لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز چیک کی گئیں۔ چہرے پر ماسک ہونے کی وجہ سے ملزم کی شناخت نہ ہو سکی۔