کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Apr 03, 2023 | 12:40

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 96 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کا لین دین 284 روپے 75 پیسے میں جاری ہے۔جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 89 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 287 روپے ہے۔

مزیدخبریں