اسلام آباد: ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر گفتگو کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی و سینیٹ کے جاری اجلاسوں کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی. جس کے دوران ملک کے سیاسی و معاشی امور پر گفتگو اور بحث و تمحیص کی جائے گی۔ایوانِ بالا و زیریں اجلاسوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں 2 بجے دوپہر کو جبکہ سینیٹ کا 11 بجے شروع ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوانِ بالا جبکہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملکی قرض میں 70 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک نئی اینٹ نہیں لگائی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ہم اپوزیشن بنچوں پربیٹھے تھے۔ 73کےآئین پرشہیدذوالفقار بھٹو اور سیاسی رہنماؤں کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین نےاداروں کےدرمیان اختیارات کی تقسیم واضح کر دی۔آئین نے چاروں صوبوں کو یکجا کیا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم نے ملک کو بچانے کیلئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا۔