افغانستان سب سے زیادہ ہتھیاروں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے: یونیسیف  

کابل (نیٹ نیوز) یونیسیف نے رپورٹ میں کہا ہے افغانستان سب سے زیادہ ہتھیاروں سے آلودہ ممالک میں سے ایک ہے، اس کے نتائج کا خمیازہ بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔  اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کے دفتر نے بھی بتایا افغانستان میں بارودی سرنگ صاف کرنے والی تنظیموں نے 3,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ اراضی کو صاف کیا ہے۔یوناما نے کہا ہر سال دسیوں ہزار لوگ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔  امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی ملک میں بارودی سرنگوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے وہ مائننگ ایجنسیوں کے تعاون سے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔
 اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) نے کہا ہے 1989 سے اب تک تقریباً 57,000 شہری بارودی سرنگوں کے پھٹنے اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن