تحریر جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ
پاکستان کا سی پیک مکمل ھونا اسوقت ایسے ہی ہے ،جیسے پاکستان نے پوری عالمی دباو کے باوجود نیوکلر پاور بن گیا۔ اب 46 ارب ڈالر کا منصوبہ چین کے علاوہ دنیا کا کوئی لگانے کو تیار نہیں ھے اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل ھی مضبوط ریاست کی بنیاد ھوگی اور اسکے ثمرات سے آنے والی نسلیں مستفید ہوں گی۔جس طرح نیوکلر پاور بننے کے لیے پوری قوم متحد تھی لیکن سی پیک کے لئے اب وھی جزبہ چاھیئے کیونکہ اسوقت بیرونی دباو اور دوست نما دشمن بھی مخالف ہیںاود ریشہ دیوانیوں میں مصروف ھیں اور اندونی ملک مجموعی طور پر تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت سی پیک پر کام تقریبا Slow Dead رکھا یعنی نہ ھونے کے برابر تھا۔
امریکہ نے 30 سال تک پاکستان کو جنگ میں دھکیلے رکھا تھا باقی ھمارے ملک کی ریاستی مشنیری نے بھی غلط پالیسی اور غلط فیصلے سے 130 ارب ڈالر کا نقصان اور 70 ھزار بندے مرے یا زخمی ھوئے اور ملک دھشت گرد کہلایا چرس ھیروین کی امجگاہ بن گیا 30 لاکھ افغانی ھجرت کرکے پاکستان آگئے تھے۔اور سب سے بڑی بدقسمتی 30 سال پاکستان میں انوسٹمنٹ رک گئی یا یوں کہیئے Slow Dead ھوگئی تھی ۔30 سالوں میں پاکستان کی ابادی بھی تقریبا ڈبل ھوگئی تھی جبکہ ملک 30 سال تک افراتفری کی حالت اندرونی خلفشار داخلی دھشت گردی تخریب کاری عروج پر رھی اب بھی 30 فیصد باقی شورش ھے۔یہ بہت بڑا پاکستان کا نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ بھی دھائیوں میں پورہ ہوگا۔
اب اگر جنگ افغانستان میں ختم ہوئی ہے اس کے مضمرات کا اندازہ لگاو کے پاکستان کا معاشی ڈھانچی کھوکھلا ھو چکا ھے اور ادارے اور کارپوریشن کمزورہوگئے ھیں اور اکثریت خسارے میں چلے گئے ھیں ۔
جن کے صنعتکاروں کے پاس انڈسٹری تھی وہ بھی ملک کی معاشی صورتحال سے گھبرا کر اپنا سرمایہ دوبئی سعودیہ ملائیشا اور سنگاپور لے گئے ھیں کچھ نے بنگلہ دیشن کاروبار منتقل کر گئے
ملک کی معاشی سیاسی غیر یقینی صورتحال میں لوگ اپنا سرمایہ رئیل سٹیٹ میں لگاتے رھے اور انوسٹمنٹ کرتے رھے جس سے جو پیسہ تھا زمینوں میں دفن ھوگیا یا کچھ لوگ سونا /گولڈ کی شکل میں گھروں میں رکھ لیا کچھ نے ڈالر یورو ریال میں منتقل کروا لیا تھا۔ان تمام وجوھات کو ملا کر ملک دیوالیہ کی حد تک پہنچ گیا بلکہ عوام بھی دیوالیہ ھو گئے ھیں بے چینی ،گھبرائٹ، نفسیاتی مریض غیر یقینی صورتحال ،افراتفری والی صورتحال ھے ۔
اب اس کہ لئے حکومت تو اپنی تہیں کوشش کرے گی اسوقت سی پیک کو دوسرا مرحلہ مکمل ھونے کہ لئے ملک میں امن ھونا ضروری ھے ابھی 2 دن قبل چینی کے کمپنی ملازمین کو قتل کر دیا جسکا مقصد خوف و ھراس پھیلانا مقصود ھے کہ کسی طریقے سے چین اکتاھٹ میں پراجیکٹ ختم کر دے۔لیکن پاکستان کے غیور عوام انشاء اللہ سی پیک کی تکمیلکی رکاوٹ میں دشمن کی چالوں کو سمجھیں بد امنی ، ھنگامے جلوس سب اسی تناظر میں دیکھو اور اسوقت ریاست پاکستان کو مضبوط کرنے کی اور قوم کو یکجا ھونے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ھے۔دوسرا مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ھے۔
اب اسوقت دوسرا منصوبہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل ھے جس کہ لئے امریکی دباو ھے یہ پراجیکٹ مکمل نہ کرو۔اس گیس پائپ لائن سے پاکستان کی گیس میں 35فیصد قیمت کم ھوسکتی ھے اور وافر مقدار میں میسر بھی ھوگی ۔ اس لئے اسوقت متحد مضبوط بن کر حکومت اور ریاست کا ساتھ دو اندرون ملک اور بیرونی دنیا کی ریشہ دیوانیوں کیخلاف حکومتی پالیسی کا ساتھ دیکر 3 دھائیوں کے نقصان کا کسی قدر ازالہ ھو۔اس وقت حب الوطنی کے جزبے سے سب پاکستان کے ساتھ ثابت قدم بن کر کھڑے رھو انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل تابناک ھے۔