مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے میں گرینڈ سحری کا اہتمام 

لاہور( نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے  مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے میں چھٹی گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نادرآباد، گلبرگ، فردوس مارکیٹ، قینچی، بھٹہ چوک اور لدھر سمیت ہزاروں لوگوں کے گھروں میں سحری پہنچائی گئی۔مرکزی مسلم لیگ کی گرینڈ سحری میں 10 ہزار افراد کے لیے انتظام کیا گیا۔ جبکہ مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے  میں 2 ہزار مرد وخواتین کے لیے  باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ گرینڈ سحری میں 150 دیگیں پکائی گئی۔ سحری میں آلو کوفتہ، چکن قورمہ، حلوہ پوری، روغنی نان سادہ روٹی اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...