لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ سپیکر کاکہناتھاکہ پانچ کروڑ کی خطیر رقم سے صحافیوں کیلئے میڈیا ہال تعمیر کیاجارہاہے جو کہ آئندہ بجٹ سیشن سے پہلے تیار ہوجائے گا۔ گذشتہ روز صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سابق صدر معین اظہراور سیکرٹری پریس گیلری حسان احمد نے پنجاب اسمبلی سپیکرچیمبر میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور انھیں پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران صحافیوںکودرپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
پانچ کروڑ کی رقم سے صحافیوں کیلئے میڈیا ہال تعمیر کیاجارہاہے:سپیکر پنجاب اسمبلی
Apr 03, 2024