لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امورمیں میرٹ کے مطابق ملازمین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میری پالیسی کا اہم جزو ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں، ڈسپلن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ ہر درخواست پر فوری کارروائی کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے۔ تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف سے قریبی رابطہ رکھیں اور انکے مسائل کے ازالے کیلئے ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اورا ن کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے پیش کردہ مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔
ڈسپلن، پروموشن ‘ ویلفیئر کی ہر درخواست پر فوری ریلیف فراہم کیا جائے : آئی جی
Apr 03, 2024