صدر سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال، ایاز صادق کا چینی سفارتخانے کا دورہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور اور قانون سازی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی  اور  شانگلہ بشام کے مقام پر دہشتگردانہ حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جاں بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کی پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے چینی انجینئرز پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،  سپیکر قومی اسمبلی نے چینی  مہمانوں کی کتاب میں جان بحق چینی انجینئرز کے اہلخانہ کیلئے تعزیتی تاثرات قلم بند کیے۔

ای پیپر دی نیشن