اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے غیر قانونی ریلی نکالنے کے جرم میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قائدین کو باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج غیر قانونی ریلی نکالنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز اور دیگر تمام شریک ملزموں کو بھی مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں چھ مئی2023 ء کو درج کیا گیا تھا۔