24 گھنٹے، لیسکو، مزید 392، فیسکو میں 20 بجلی چور پکڑے گئے، 96 لاکھ روپے جرمانے

Apr 03, 2024

لاہور‘ فیصل آباد‘ پیر محل (این این آئی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 392  ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 172  کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16 کمرشل،4 زرعی اور372  ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 97 ہزار 372 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 83 لاکھ 54 ہزار 362روپے بنتی ہے۔ گزشتہ روز فیسکو ٹیموں نے گھر گھر چیکنگ کے دوران مزید 20 بجلی چور پکڑ لئے جن کو 46 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور12 لاکھ 72ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے206 روز کے دوران کل 7094بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ 67لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور75کروڑ 18لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پیر محل میں فیسکو کی ٹاسک فورس ٹیموں نے اچانک چھاپے مارتے ہوئے مسمیان محمد اشرف ولد لیاقت علی سکنہ 328 گ ب اور الطاف حسین ولد محمد اقبال سکنہ 661/2 گ ب کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں