جعلی اسناد سکینڈل،تیونس کے  صدر نے   وزیر تعلیم کو برطرف کردیا

Apr 03, 2024

تیونس(اے پی پی)تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر تعلیم محمد علی البوغدیری کو عہدے سے برطرف کرکے  سلوی العباسی  کو نئی وزیر مقرر  کر دیا۔ ایوان صدر نے برطرفی کے فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ جعلی تعلیمی اسناد کاسکینڈل ہے  جس میں  وزارت تعلیم کے ایک اہلکار پر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگا۔ 

مزیدخبریں