آکرہ(این این آئی )افریقی ملک گھانا میں 63 سالہ پادری کو 12 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں گھانا میں ایک بااثر پادری کی 12 سالہ لڑکی سے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔