سپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل، حلقے میں ری پولنگ کا حکم

 کوئٹہ (آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن نے نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 51 چمن کے الیکشن نتائج کیخلاف امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، کمیشن نے درخواست مںظور کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیدیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ امیدوار اباسین اچکزئی اور اصغر اچکزئی کی درخواستوں پر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...