وزیر تجارت جام کمال سے متحدہ عرب امارات کے سفیرکی ملاقات 

اسلام اباد (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی نے  تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر غور کیا گیا ،وزیر تجارت جام کمال خان نے تجارتی محاذ پر بھائی چارے کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سفیر نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو تمام شعبوں میں ترقی کرتا ہوا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔سفیر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور منفرد تعلقات کی مضبوطی اور اہمیت پر زور دیا۔ سفیر حامد عبید الزابی نے کہا کہ تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضروریات ھے۔ وزیر جام کمال کا تعاون نے  بڑھانے خاص طور پر لوگوں کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ۔

ای پیپر دی نیشن