نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارت میں مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا،مظاہرین نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کیلئے ڈالنا ہوگا۔ جمہوریت بچا وریلی نئی دہلی کے منتخب وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نے نریندر مودی کیخلاف نعرے لگائے۔ عام آدمی پارٹی کاکہنا ہے کہ اروندکیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیادہیں، مظاہرین نے کہا کہ مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کے لیے اپوزیشن پرالزام لگارہی ہے۔ مودی کے زیرنگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔