پیسکو نے بقایا جات ادا نہ کرنے پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی کاٹ دی 

Apr 03, 2024

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کر دی۔ پیسکو کی ٹیم اور ایف آئی اے نے سرکاری نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کی‘ جس کے دروان محکمہ ایکسائز‘ اینٹی کرپشن اور افغان کمشنریٹ کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی گئی۔ ورکنگ ویمن ہسپتال‘ سوشل ویلفیئر اور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔ ترجمان پیسکو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کے ذمے 30 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات تھے۔

مزیدخبریں