توہین عدالت، زاہد محمود گورائیہ کو شوکاز نوٹس جاری، 3 اپریل کو طلبی کا حکم 

Apr 03, 2024

لاہور (خبر نگار)  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے جسٹس سلطان تنویر کی عدالت میں نامناسب رویہ اپنانے پر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل زاہد محمودگورائیہ کو 3اپریل کو طلب کر لیا۔ عدالت نے  وکیل کی طلبی کیلئے سپیشل میسنجر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں