لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں 22روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی اور دکانداروں نے کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر کی گئی لیکن دکاندار 70روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 205روپے کی بجائے290، پیاز درجہ دوم 190 کی بجائے 220، ٹماٹر درجہ اول 105کی بجائے130روپے، ٹماٹر درجہ دوم 95 کی بجائے100روپے، لہسن دیسی250 روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی430کی بجائے550، لہسن چائنہ 610روپے کی بجائے 700، ادرک تھائی لینڈ 595روپے کی بجائے780، ادرک چائنہ 585 کی بجائے750، کھیرا فارمی33روپے کی بجائے60، میتھی45 کی بجائے60روپے، بینگن70 کی بجائے85، بند گوبھی95 کی بجائے 110، پھول گوبھی40 کی بجائے90، شملہ مرچ 195کی بجائے290، شلجم 33روپے کی بجائے40روپے، مٹر 100 کی بجائے160، کریلا 210 کی بجائے 300، کچنار 260کی بجائے300، سبز مرچ درجہ اول 135کی بجائے250، لیموں چائنہ 110کی بجائے250، مونگرے 105 کی بجائے120، مولی14 کی بجائے40روپے، پالک فارمی30روپے کی بجائے40روپے، گاجر چائنہ 65کی بجائے 90روپے، گاجر دیسی57 کی بجائے69روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول 220 کی بجائے260، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 325کی بجائے400، سیب سفید درجہ اول 180روپے کی بجائے240روپے، کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250، کیلا درجہ دوم درجن 140کی بجائے170، امرود درجہ اول185کی بجائے200، انار قندھاری340 کی بجائے550، مسمی درجہ اول درجن 125کی بجائے190، کینو درجہ اول درجن330 کی بجائے370روپے،کینو درجہ دوم درجن180 کی بجائے250، خربوزہ درجہ اول 155 کی بجائے210روپے، خربوزہ درجہ دوم105 کی بجائے160روپے، سٹرابری درجہ اول250 کی بجائے300، سٹابری درجہ دوم 130کی بجائے160 روپے اور کھجور ایرانی 485 روپے کی بجائے 600روپے فی کلو فروخت کی گئی۔