تحفظ جنگلی حیات وزیراعلیٰ کا وژن، پہلی ریسکیو فورس قائم کر دی: مریم اورنگزیب  

Apr 03, 2024

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس کے قیام کا حکم دیا گیا۔  پہلے مرحلے میں خانیوال،لاہوراور راولپنڈی میں ریسکیو فورس ٹرینڈ سٹاف،ویٹرنری ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور ریسکیو گاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ میں شیر، چیتے اور جنگلی بلیوں  کے حوالے سے پہلی دفعہ قانون سازی کی جائے گی۔ جانوروں کی غیرقانونی ملکیت کے خلاف کومبنگ آپریشن کی دس دن کی دی گئی۔ ٹائم لائن سے قبل ہی مسلسل کارروائیوں سے سرگودھا، ننکانہ ، بہاولپور، مظفرگڑھ، گوجرنوالہ اور ڈی جی خان سے 11کالے نایاب ریچھ برآمد کئے گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران 96 سبزطوطے، 20بندر، 85 چڑیاں، 6چکور، 35 تیتر، 45تلیر اور 25مور غیرقانونی قبضے سے چھڑائے گئے۔ اس طرح نجی طور پر لاہور سے ملتان لے جانے والے بنگال ٹائیگر کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ انہوں بتایا کہ مختلف مجرموں کو 712500روپے کے جرمانے کئے گئے جنگلی حیات  کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی کیلئے سکولوں اور کالجوں میں لیکچررز اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

مزیدخبریں