شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ (ن) لیگ میاں نواز شریف کے عوامی خدمت کے ویژن کی تکمیل اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ان شاء اللہ جلد پاکستان معاشی ترقی کا گہوارہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے اٹھائے گئے اقدامات سے پنجاب میں عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ہو رہا ہے جو صوبائی ترقی کا ثبوت ہے۔ پنجاب میں تاریخی اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کی عملی خدمت کی نئی مثال رقم کریں گی۔