قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواحی علاقے پھولنگر میں ایک اور شہری نوسر باز سے لفٹ لینے میں لٹ گیا، ریسکیو عملے نے بہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ نامعلوم 26سالہ شہری کو نوسر باز نے ٹھوکر بائی پاس سے اپنی وہیکل پر لفٹ دینے کے بہانے بٹھا لیا اور راستے میں نشے آور جوس وغیرہ پلا کر اس کی جیب اور دیگر سامان پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد اسے پرناواں بائی پاس کے قریب سڑک کنارے پھینک کرفرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ پھولنگر مصروف کارروائی ہے۔
نوسرباز نے شہری کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا
Apr 03, 2024