ملک و قوم کی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے: اویس عمر 

Apr 03, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر از خود نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا اعلان کر کے آئین کی پاسداری کی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دیانتدار قیادت ناگزیر ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی نااہل قیادت نے اپنے سابق ادوار اقتدار میں باری باری ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹا خود امیر سے امیرتر اور قوم کو غریب سے غریب تر کیا یہی وجہ ہے کہ آج عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔

مزیدخبریں