گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت اشاعت توحید واسنہ کے مرکزی رہنما علامہ عطاء اللہ بندیالوی نے جمعیت اشاعت توحید واسنہ فہم توحید و سنت کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپؐکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گایہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم اپنے مغربی آقاؤں کو خوش کرتے کرتے کہیں اپنی آخرت نہ خراب کر لیں مملکت خداداد پاکستان میں جس طرح مسیح لکھا جاتا ہے اسی طرح شناختی کارڈ میں قادیانیوں کے نام کے ساتھ مرزائی بھی لکھا جائے ۔فلسطینی عوام اپنی ہی نہی بلکہ امت مسلمہ کی جنگ لڑرہے ہیں اس لئے غیرت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے۔اس موقع پر،مولانا نصراللہ راشد، مفتی ظہیرالدین بابر،،ممبر ضلعی امن کیٹی حافظ شہباز رسول،مفتی عبدالقاہر، مفتی اسحاق حقانی ،مولانا اعجاز غزنوی مولانا شریف شاکرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔