گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)قائدمیاں نوازشریف اوروزیراعظم میاں شہبازشریف سے مسلم لیگ ( ن ) کی رہنماممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید کی ملاقات ،ممبر قومی اسمبلی منتخب کرانے پر قائدین کاشکریہ اداکیا،سینیٹ الیکشن کے موقع پرقومی اسمبلی میں قائد میاں نوازشریف اوروزیراعظم میاں شہباز شریف سے ایم این اے شازیہ فرید نے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شازیہ فرید نے کہاکہ انکا ممبر قومی اسمبلی بننااللہ کے خاص کرم کے بعد پارٹی قیادت کے مرہون منت ہے جس نے ہمیشہ مجھ پراعتمادکیا،پارٹی عہدوں اور منتخب ایوانوں کی نمائندگی سے نوازا،پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کروں گی۔