مٹیاری میں ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے دن دیہاڑے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوروم مالک بینک میں رقم جمع کروانے جا رہا تھا کہ ڈاکو نے اسے مین روڈ پر روک کر لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ڈاکو گاڑیوں کے شوروم مالک سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کی اس واردات پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔