راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ارشد مجید چوہدری کے والد محترم چوہدری عبدالمجید انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نمازِ جنازہ میں سپریم کورٹ کے سابق سینئرجج سردارطارق مسعود، سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل، سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود، سابق ایم پی اے اشتیاق مرزا، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان، ہائی کورٹ بار کے صدر ملک جواد خالد، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر انتظار مہدی سمیت اعلی سول حکام ، عمائدین شہر اورعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔