راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی صدارت میں اجلا س ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 07 ستمبر 2023 سے اب تک 1186 مقدمات کا اندراج، 994 ملزمان گرفتارکرکے 08 کروڑ 83 لاکھ کی ریکوری کرلی کمشنرنے کہا کہ تمام اضلاع بجلی چوری کی ریکوریز کو سو فیصد تک مکمل کریں انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ عید کے دنوں میں خصوصی طور پر مری میں بجلی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کریں عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں اضافی نفری لگائی جائے اور بجلی کی فراہمی کے لئے بیک اپ پلان بھی تیار رکھا جائے کمشنر نے کہا کہ صوبہ بھر میں انسداد بجلی چوری کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی سب سے بہتر ہے کمرشل سیٹلمنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔