حکومت  دہشتگردی کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے گی، حاجی یعقوب 

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ نون کے نائب صدر اٹک حاجی یعقوب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گی مسلم لیگ نون کی قیادت نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی چین کے شہریوں  پر خودکش حملہ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ناصر بٹ کی مسلم لیگ نون کے لیے نمایاں خدمات ہیں بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ نون کا مقدمہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن