گوجرخان (نامہ نگار)ممبر قومی اقلیتی کمیشن حکومت پاکستان البرٹ ڈیوڈ کی گوجرخان آمد ،یو پی چرچ میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود، سینئر صحافی حمید اصغر،نصیر احمد بھٹی، اڈیشنل ایس ایچ او کرامت، ایلڈر مشتاق بھی وہاں موجود تھے البرٹ ڈیوڈ نے انتظامیہ سے چرچ میں ہونے والی آتشزدگی کے متعلق معلومات حاصل کیں ایلڈر مشتاق نے بتایا کہ تمام ادارے ہمارے ساتھ بہتر ین تعاون کر رہے ہیں گوجرخان انتظامیہ پولیس، پوٹھوہار پریس کلب نے بھر پور طریقے سے اپنے فرائض ادا کیے جس پر ہم بہت زیادہ مطمئن ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ گوجرخان واقعے کی مکمل انکوائری کر رہی ہے اور جو بھی حقائق ہوں گے منظر عام پر لائے جائیں گے جس کے لیے ہم لوکل انتظامیہ سمیت میڈیا کے بے حد ممنون ہیں جبکہ البرٹ ڈیوڈ نے اس موقع پر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے میری اسی دن بات ہوئی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ ہماری ٹیم وہاں پر پہنچ گئی تھی اور انہوں نے سارے حالات کا جائزہ بھی لیا ہے اورتحقیقات کررہے ہیںالبرٹ ڈیوڈ نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ ،ڈسٹرکٹ ایڈجسٹریشن ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو1122 کے عملہ کے شکرگزار ہیںجنہوںنے بروقت پہنچ کر اپنے فرائض بطریق احسن نبھائے انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ مرمت کرا کر دوبارہ خدا کے گھر کو عبادت کے لائق بنایا جائے گا۔