فتح جنگ(نامہ نگار) گیس کی قیمتوں میں بے تہاشہ اضافے کے بعد ماہانہ بل کئی گنا بڑھ گئے عام دیہاڑی دار مزدور جو بمشکل ہزار بارہ سو روپے کماتا ہے جس سے اسکو بچوں کے تعلیمی اخراجات،کھانا پینا اور علاج کی ضروریات پوری کرنی ہوتی ہے بھاری بھرکم بلوں نے کمر توڑ کررکھ دی ہے پانچ سات روپے ماہانہ بل والے کا گیس کا بل پچھلے دو ماہ میں ہزاروں روپے پر پہنچ گیا جسکی وجہ سے عام آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہوگیا ہے بھاری بل دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں عید کی خوشیاں بھول گئی ہیں اور بل کی ادائیگی کیلئے قرض لینے کی فکر لگ گئی اسی طرح بجلی کے بل بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں آئے روز بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بے تہاشہ ٹیکسوں کی وجہ سے غریب کا چو لہا بند ہوگیا ہے اور لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے اور بجلی اور گیس کے ریٹ فوری کم کئے جائیں بیورو کریسی اور وزرا کا فری کا پیٹرول بند کیا جائے غیر ضروری پروٹوکول ختم کیاجائے حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں ختم نہ کی تو عوامی غیض و غضب کا شکار ہوجائیں گے۔
گیس ، بجلی کے بعد پیٹرول بھی مہنگا ، غریب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی گئیں
Apr 03, 2024