اسلام آبادماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ نتائج کی تقریب

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ نتائج کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پریپ سے ساتویں جماعت تک کی طالبات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر طالبات کے والدین کی کوششوں کو بھی سراہا گیا، اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے طالبات،اساتذہ اور والدین سے خطاب کیا اور طالبات کی کامیابی کے لیے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں کالج ہذا کے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2023 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ایک اور تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز کو وفاقی نظامت تعلیم کی طرف سے بہترین کارکردگی کی سند ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد نے پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ماڈل کالجز جاوید اقبال بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن