اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے ہسپتال میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے پبلک سیکٹر کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کو مزید جدید سہولیات سے مزین کرنے اور مریضوں کو سہولیات باہم پہچانے کے لئے کیپیٹل ہسپتال کی انتظامیہ نے کو کلئیر ایمپلانٹ ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے لئے تقریباً 40 ملین روپے کا بجٹ بھی مختص کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس مختص کئے گئے بجٹ سے جدید ہیرنگ اسسمنٹ سسٹم سمیت دیگر ڈیوائسز کی خریداری کی جائے گی. اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردئیے گئے ہیں