اسلام آباد(وقائع نگار)مسیحی برادری نے ملکی تعمیر وترقی میں اہم کرداراداکیا ہے، گوجر خان چرچ حادثہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کرسچن یونائیٹڈ موومنٹ مائیکل روزنے گذ شتہ روز دورہ گوجر خان کے موقع پر چرچ کے دورہ کے موقع پر کیا،، اِن کے ہمراہ کرسچن یونائیٹڈ موومنٹ کے سینئر رہنما بھی موجود تھے، مائیکل روز آتشزدگی میں متاثر ہونیوالے چرچ کی عمارت کا جائزہ لیا اور نقصانات بارے بھی آگاہی حاصل کی،انہوں نے حکومتِ وقت سے واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔