اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں ہیں سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کالعدم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے عدالت عظمیٰ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ کرپشن یا اقربا پروری کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیںتفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے رقم وصولی کا فیصلہ درست نہیں، مستقبل میں عطاالحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری پر پابندی بھی ختم کی جاتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی وکیل نے تسلیم کیا عدالت کا 19 کروڑ سے زائد نقصان کی طے کردہ رقم کا تعین درست نہیں۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عطاء الحق قاسمی کی تقرری کے خلاف ازخود نوٹس لیا تھا۔
سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
Apr 03, 2024