اسلام آباد(خبرنگار)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے مائیکل گالوے اور حامد جعفری نے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشنز اینڈ کوآرڈنیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد سے ملاقات کی ہے ملاقات میں پولیو وائرس کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کوششوں اورپولیو وائرس سے نمٹنے میں پاکستان اور گیٹس فانڈیشن کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی اور ڈی جی ہیلتھ وزارت قومی صحت نے بھی شرکت کی ملاقات میں گیٹس فانڈیشن کے عہدیداروں نے پولیو کے خاتمے پر حکومت پاکستان کے ساتھ فانڈیشن کے قریبی تعلقات کو اجاگر کیاان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے ملک مختار احمد نے حکام کو پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ 2024پاکستان کو 2026تک پولیو فری بنانے کے سفر میں ایک اہم سال ہے وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر نے افغانستان کے ساتھ سرحد کے پار آبادی کی نقل و حرکت سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر روشنی ڈالی، جو کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں حالیہ پولیو کیسز کی بنیادی وجہ ہے انہوں نے پولیو وائرس سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے افغانستان اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔