کوہلو کے کوہ جاندران کے جنگلات میں لگی آگ سے وسیع رقبہ خاکستر ہوگیا ہے ، لیویز ،کیو آر ایف کے 2 سو سے زائد اہلکار آگبجھانے میں مصروف رہے لیکن لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کیو آر ایف کی امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگکو کنٹرول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنگلات میں لگی آگ سے جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 کلو میٹرکا علاقہ گھیرے میں لے لیا، لیویزاور کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیموں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔
کوہلو کے کوہ جاندران میں لگی آگ سے جنگل کاوسیع رقبہ خاکستر
Apr 03, 2024 | 13:08