سونا 1800 روپے مہنگا ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1543 اضافے سے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2290 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی

ای پیپر دی نیشن