سویڈن میں قرآن شریف کی بے حُرمتی کرنے والا شخص ناروے میں پُر اسرار موت مارا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ سلوان مومیکا نامی شخص کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے ملی۔ سلوان مومیکا کی موت کی وجہ تاحال پتا نہیں چل سکی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے گستاخی کرنے والے شخص کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے ناروے حکومت کی جانب سے کوئی پبلک اسٹیٹمنٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سلوان مومیکا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ مومیکا سوئیڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لیے مشہورتھا جہاں اس نے کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔