وزیراعظم نے 5 وفاقی وزراء کو اضافی وزارتوں کے چارج دیدیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 5 وفاقی وزراء کو اضافی وزارتوں کے چارج دیدیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی چارج، وفاقی وزیرچوہدری سالک  کو مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج دیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا تنویر  کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطہ کا چارج اور وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کی وزارت کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن