چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کی تیاری

Apr 03, 2024 | 22:03

ویب ڈیسک

چیمپئینز لیگ ٹی20 کرکٹ کو 10 سال بعد ایک مرتبہ پھر بحال کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2014 میں آخری بار ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں ہوا تھا.جس میں چنئی سپر کنگز نے بنگلورو میں فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں ہندوستان کی تین، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 2،2 جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ایک ایک ٹیمیں شامل تھیں۔

کرکٹ وکٹوریہ کے سی ای او نک کمنز کا کہنا ہے کہ تینوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ٹورنامنٹ کیلئے ونڈو تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میرے خیال میں چیمپیئنز لیگ کا (پہلے ایڈیشن) اپنے وقت سے پہلے تھا کیونکہ اسوقت منظر نامہ پختہ نہیں تھا تاہم یہ صحیح وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹس کے علاوہ سیریز اور فرنچائز لیگ بھی ہیں جس کے باعث ہمیں مشکلات درپیش ہیں. چیمپئینز لیگ ٹی20 کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کر رہے ہیں. تاہم جے شاہ سے ملاقات کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔نک کمنز نے کہا کہ “ہم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ کون سی لیگ بہترین ہے۔ آئی پی ایل، پی ایس ایل یا بگ بیش؟ ہم صرف ایک ہی طریقے سے جانچ سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ میلبرن اسٹارز کی کراچی کنگز یا ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلیں۔

چیمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ کو بحال کرنے کیلئے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں