پاکستان ریلوے نے معافی کا اعلان کر دیا

کراچی: پاکستان ریلوے نے ملازمین کی معمولی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔سی ای او پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ تمام مزدوروں کی عام نوعیت کی سزائیں معاف کی جائیں گی. تاہم معافی کا اطلاق حادثات اور خورد برد کے کیسز والے ملازمین پر نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کو تنخواہیں  وقت پر مل رہی ہیں جب کہ ملازمین کےدیگرواجبات بھی بہت جلد ادا کر دیے جائیں گے۔سی ای او ریلویز نے بتایا کہ ایک ماہ میں ساڑھے 8 سے 9 ارب روپے ریونیو کما رہے ہیں اور اس ریونیو کو 10 سے 12 ارب تک لے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد بہتر ٹرین آپریشن چلا رہے ہیں اور ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی باقاعدگی 95 فیصد ہو گئی ہے.

ای پیپر دی نیشن