سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سپین کے نکولس الماگرو نے جیت لیا

Aug 03, 2010

سفیر یاؤ جنگ
گسٹاڈ (نیٹ نیوز) سپین کے نکولس الماگرو نے فرانس کے رچررڈ گیسکوئے کو شکست دے کر سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔گسٹاڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیکنڈ سیڈ اسپین کے نکولس الماگرو نے سیون سیڈ فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسپینش کھلاڑی نے پہلا سیٹ7-5اور دسرا 6-1کر جیت کر کامیابی اپنے نام کی ۔ الماگرو کا یہ اے ٹی پی کا ساتواں ٹائٹل ہے۔
مزیدخبریں