ایم کیو ایم کے کارکن اور سابق کونسلر جمیل خانزادہ کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں واقع قائد پارک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اور کنور خالد یونس شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر خانزادہ ، اقبال محمد علی ، ارکان سندھ اسمبلی ندیم مقبول ، وسیم احمد ، نشاط ضیاء نے بھی شرکت کی ۔ ایم کیو ایم کے سابق کونسلر جمیل خانزادہ کوعظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کا سوئم تین اگست کو نماز ظہر کے بعد شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں ہوگا۔