گذشتہ روز کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کونسلر جمیل خانزادہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Aug 03, 2010 | 13:31

سفیر یاؤ جنگ
ایم کیو ایم کے کارکن اور سابق کونسلر جمیل خانزادہ کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں واقع قائد پارک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان  واسع جلیل اور کنور خالد یونس شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر خانزادہ ، اقبال محمد علی ، ارکان سندھ اسمبلی ندیم مقبول ، وسیم احمد ، نشاط ضیاء نے بھی شرکت کی ۔ ایم کیو ایم کے سابق کونسلر جمیل خانزادہ کوعظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم کا سوئم تین اگست کو نماز ظہر کے بعد شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں ہوگا۔  
مزیدخبریں